Social Icons

Pages

Sunday, February 10, 2013


چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم کے سوا الیکشن کمیشن پر دونوں جماعتوں کا مک مکا ہو چکا ہے۔
چوا سیدن شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، اکیلے ہی انتخابات میں شریف برادران،آصف زرداری اور مولانافضل الرحمان کا مقابلہ کریں گے، انہیں بڑے سیاستدانوں کی نہیں عوام کی حمایت کی ضرورت ہے جس سے وہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) دونوں کی وکٹ ایک ہی گیند سے گرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے لاہور میں عالی شان بلاول ہاؤس بنایا ہے، وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا، اس کا حساب دیا جائے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم پر مکمل اعتماد ہے لیکن ان کے سوا الیکشن کمیشن پر دونوں بڑی جماعتوں کا مک مکا ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کی دوبارہ تشکیل میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے چکوال میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت برسراقتدار آکر فاٹا کا مسئلہ حل کرے گی، وہ گزشتہ 9 برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ امریکی جنگ نہ لڑی جائے، طالبان سے مذاکرات کئے جائیں، جس پر انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا اور آج سب مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے کرپشن پر قابو پانا ہوگا اور کسانوں کو مراعات دینا ہوں گی کیونکہ ملک کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کرپشن ختم ہوگی تو بیرون ملک پاکستانی سرمایہ کاری کرےگا، ملک میں سرمایہ کاری ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا اورعوام میں خوشحالی آّئے

No comments:

Post a Comment